0
Saturday 29 Jun 2019 23:36

گلگت بلتستان کا قدرتی حسن اپنی مثال آپ ہے، صدر مملکت

گلگت بلتستان کا قدرتی حسن اپنی مثال آپ ہے، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بہترین سیاحتی مقامات ہیں، پرامن علاقے کے مہمان نواز عوام کا یہ خطہ قدرتی حسن میں اپنی مثال آپ ہے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں ماحول دوست سیاحت اور کوہ پیمائی کے موضوع پر بین الااقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے صدر مملکت نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ میں بھی ایک سیاح کے طور پر سفر کرتا رہا ہوں۔ سیاحوں کو مقامی روایت کو ہمیشہ مقدم رکھنا ہو گا۔ ہنزہ نے سیاحت میں جو ترقی کی ہے اس میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پرنس کریم آغا خان کے سیاحت کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے ہنزہ میں پرانے قلعہ التت اور بلتت کو سیاحوں کے لیے کھول کر سیاحت کو فروغ دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ایکو ٹورازم کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالے ریکارڈ ہونے چاہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام، حکومت اور فورس کو مبارک دیتا ہیں جنہوں نے امن و امان قائم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں میوزک اور ہیریٹیج سیاحت کے مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو سیاحوں کو باور کرانا ہوگا کہ علاقے میں گندگی اور آلودگی نہ پھیلے۔ جی بی میں تعمیرات اور انفراسٹرکچر ماحول کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہیں کہ بلند پہاڑوں پر بھی گندگی پھیل گئی ہے، ایسے علاقے جہاں قدرتی حسن کے لئے خطرات ہیں سیاحوں کو ان علاقوں تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے استقبالیہ خطاب پیش کرتے ہوئے کے آئی یو کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملکی اور غیر ملکی کوہ پیماوں  نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے موضوع پر مقالے پیش کئے۔ تقریب میں صوبائی وزراء سمیت دیگر حکام اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 802240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش