0
Sunday 30 Jun 2019 18:52

فریال تالپور کا زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچر سے اظہارِ لاتعلقی

فریال تالپور کا زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچر سے اظہارِ لاتعلقی
اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زیر حراست پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچر سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کی ادائیگی تو ہوئی ہے، لیکن معلوم نہیں تھا کہ رقم جعلی کھاتوں سے آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کی تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ کراچی میں اپنے ہی گھر میں قید پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے زرداری گروپ کے جوائنٹ ونچر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناصر عبداللہ، یونس قدوائی، حسین لوائی سے کوئی تعلق نہیں۔

دوران تفتیش نیب نے پوچھا کہ آپ نے جعلی اکاﺅنٹس سے 3 کروڑ وصول کرکے اویس مظفر کو دیئے، تو سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جواب دیا کہ گنے کی ادائیگی ہوئی، لیکن معلوم نہیں تھا کہ رقم جعلی بینک اکاﺅنٹس سے آرہی ہے، اویس مظفر کے نام چیک ابوبکر زرداری نے جاری کیا۔ ایک اور سوال گنے کی رقم کس شوگر مل نے ادا کی، کے جواب میں فریال تالپور نے  کہا کہ رقم عبدالغنی مجید نے دی، لیکن یاد نہیں کس شوگر مل سے آئی، جبکہ رکن سندھ اسمبلی نے پارک لین کمپنی سے بھی مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 802342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش