0
Wednesday 3 Jul 2019 12:28

امریکا میں منشیات کے بے جا استعمال سے سالانہ 80 ہزار اموات

امریکا میں منشیات کے بے جا استعمال سے سالانہ 80 ہزار اموات
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ڈرگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس امریکا میں 80 ہزار افراد منشیات کے بے جا استعمال کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ براعظم یورپ میں 8200 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018ء میں 2017ء کے مقابلے میں زیادہ اموات واقع ہوئیں اور یہ اموات کوکین یا ہیروئن کے بجائے افیون کے ساتھ دیگر نشہ آور چیزیں ملا کر استعمال کرنے سے ہوئیں، یہ تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے کیوں کہ 20 فیصد سے زائد اموات رجسٹرڈ نہیں ہو پاتیں۔ یہ نتائج یورپ بھر میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کے حوالے سے ایک مسابقتی جائزے میں سامنے آئے جس میں کچھ حوصلہ افزا پیشرفت کی جانب بھی اشارہ ملتا ہے جیسے ہیروئن کے استعمال میں کمی اور ایڈز کے پھیلاؤ میں گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں 40 فیصد تک کمی واقع ہونا ہے۔

رپورٹ کے محقق جولیان ونسینٹ کا کہنا ہے کہ افیون سے تیار کیے جانے والے نشہ آور مرکبات انتہائی خطرناک نشہ آور شے ہے جس کے استعمال سے امریکا میں 2017ء میں 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جو 2018ء میں بڑھ کر 80 ہزار تک جا پہنچی۔ جولیان ونسینٹ نے مزید کہا کہ ایشیائی نشے بھنگ کا استعمال بھی یورپی باشندوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوکین کے استعمال میں بھی بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منشیات ڈیلر اپنے منشیات کی ترسیل کے لیے اب ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں اور موبائل ایپس کے ذریعے ڈیلنگ کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 802892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش