0
Thursday 4 Jul 2019 22:25

4 برسوں میں 800 جنگجو جاں بحق ہوئے، بھارت

4 برسوں میں 800 جنگجو جاں بحق ہوئے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 2014ء سے 2018ء تک فورسز کے ساتھ مختلف معرکوں میں 800 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ وزارت دفاع کے وزیر مملکت شری پڈنائیک نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جملہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل قائم ہے جس کے نتیجے میں 2014ء سے 2018ء تک مختلف جھڑپوں میں 800 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں مختلف معرکوں میں 249 عسکریت پسندوں کو مارا گیا۔ پڈنائیک کا کہنا تھا کہ 2014ء میں 104، 2015ء میں 97، 2016ء میں 140 اور 2017ء میں 210 جنگجوؤں کو مارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز جنگجوؤں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز آپسی تال میل کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھی دراندازی کو روکنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جبکہ اندرون کشمیر میں بھی فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر ایجنسیاں مشترکہ طور پر جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں میں مشغول ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر الرٹ ہے اور پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے اور دراندازی کی کوششوں کو سختی کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ فورسز کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جائے تاکہ وہ دشمن کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرون کی خریداری ایک مسلسل عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 802992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش