0
Thursday 4 Jul 2019 15:12

لاہور ائرپورٹ واقعہ کے ملزمان کو پیشی کے دوران ختم کرنے آنیوالے 10 مسلح افراد گرفتار

لاہور ائرپورٹ واقعہ کے ملزمان کو پیشی کے دوران ختم کرنے آنیوالے 10 مسلح افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز لاہور ائرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی پیشی کے موقع پر لاہور کی خصوصی عدالت میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دس مسلح افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ائر پورٹ کے لاؤنج میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے زین اور ٹیکسی ڈرائیور اکرم کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق زین کے سر میں گولی لگی، جبکہ ٹیکسی ڈرائیور اکرم چہرے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ پولیس نے مقتول زین عرف نفیس کے چچا حفیظ کی مدعیت میں مقدمہ  بھی درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اسرار بٹ، قیصر بٹ اور سجاد جٹ کی ایماء پر زین کو قتل کیا ہے۔

ائرپورٹ پر فائرنگ کے ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو اسلحہ سے لیس سات ملزموں نے خصوصی عدالت میں گھسنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ساتوں افراد کو گرفتار کر لیا، پارکنگ میں موجود انکے تین دیگر ساتھی بھی دھر لئے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد مبینہ طور پر ائرپورٹ واقعہ کے ملزموں کو نشانہ بنانے آئے تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ائرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، مسافروں کو تفصیلی چیکنگ، جبکہ ائرپورٹ انتظامیہ اور عملے کو بھی متعلقہ پاسز دکھا کر ائرپورٹ میں داخلے کی اجازے دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 803105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش