0
Monday 8 Jul 2019 18:08

پاراچنار، پختون قومی کمیٹی نے ابرار جان طوری کو متفقہ طور پر صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کر دیا

پاراچنار، پختون قومی کمیٹی نے ابرار جان طوری کو متفقہ طور پر صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے مقامی عمائدین پر مشتمل پختون قومی کمیٹی نے صوبائی اسمبلی حلقہ PK109 سے الیکشن 2019ء کیلئے ابرار جان طوری کو امیدوار نامزد کر دیا۔ زیارت سمیر عباسؑ کے مقام پر پختون قومی کمیٹی نے قومی اتفاق و اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 امیدواروں کی موجودگی میں مشران قوم کے صلاح و مشورے کیساتھ اور گذشتہ 13 سالوں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابرار جان طوری کی "پی کے 109" کیلئے بہترین امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر دیگر امیدواروں اور ان کے وکلاء و نمائندگان نے شرکت کی، جن میں ملک حسین جان، محمد حسین طوری، عنایت حسین پاسدار، ممتاز بھائی، محسن علی بنگش اور وزیر علی طوری قابل ذکر ہیں۔ پختون قومی کمیٹی کے اس فیصلے کے احترام میں ان سب نے ابرار جان طوری کے حق میں دستبردار ہوکر صوبائی اسمبلی انتخابات 2019ء میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 803711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش