0
Wednesday 10 Jul 2019 19:25

نواز شریف کا ڈائیٹ پلان پھل اور جوس تک ہی محدود کر دیا گیا

نواز شریف کا ڈائیٹ پلان پھل اور جوس تک ہی محدود کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کا کھانا بند ہونے کے بعد ڈائیٹ پلان پھل اور جوس تک ہی محدود رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق پیر کو آڑو کا جوس دیا جاتا ہے، جبکہ منگل کو فروٹ سلاد دیتے ہیں، بدھ کو بھی سابق وزیراعظم کو جوس، جمعرات کو پائن ایپل، جمعہ کو آلو بخارہ اور خوبانی وغیرہ فراہم کی جاتی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق معمول کی ادویات لے رہے ہیں اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زیادہ سے زیادہ پھل استعمال کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو جیل ڈاکٹرز کی نگرانی میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی اور یہ حکم بھی دیا کہ ڈاکٹر عدنان فیملی کے ہمراہ ملاقات کے بعد کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی تھی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹرز جیل میں موجود ہوتے ہیں اور آج تک نواز شریف کی جانب سے ذاتی معالج سے علاج کروانے کی ایک بھی درخواست نہیں دی گئی۔ باقی قیدیوں کی نسبت نواز شریف کو زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 804293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش