0
Thursday 11 Jul 2019 10:43

براہمہ انٹرچینج پر بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق، 34 زخمی

براہمہ انٹرچینج پر بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق، 34 زخمی
اسلام ٹائمز۔ حسن ابدال کے پاس براہمہ انٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔ آج صبح سوات سے لاہور جانے والی بس جس میں 59 افراد سوار تھے، حسن ابدال کے قریب براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کر دیا۔ بظاہر بس کو حادثہ براہمہ انٹرچینج پر سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا لیکن حادثے میں بچ جانے والے مسافر کے مطابق بس حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، لاپرواہی اور مسلسل موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا ہے، جبکہ تھانہ واہ پولیس نے بس ڈرائیور احمد خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 804408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش