0
Friday 12 Jul 2019 10:36

صوابی پولیس کی پنجاب میں کارروائی، پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت 3 مغوی بازیاب

صوابی پولیس کی پنجاب میں کارروائی، پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت 3 مغوی بازیاب
اسلام ٹائمز۔ صوابی پولیس نے پنجاب کے علاقے حضرو میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ ایس ایچ او تھانہ صوابی اورنگزیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 27 جون کو راشد خان کی بیوی نے اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ صوابی پولیس نے پنجاب کے علاقے حضرو میں کارروائی کرتے ہوئے راشد خان سمیت تین افراد کو بازیاب کرا لیا۔ راشد خان کے مطابق اغواء کاروں نے 7 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کیا تھا، پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو قتل کر دیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 804582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش