0
Friday 12 Jul 2019 22:45

وفاقی حکومت کا قرض واپسی کی مہلت میں توسیع لینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا قرض واپسی کی مہلت میں توسیع لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت ملکی و غیرملکی مالیاتی اداروں کو قرضوں کی واپسی کی مہلت میں توسیع کی درخواست کرے گی تاکہ قرضوں کی اقساط اور اس پر سود کی ادائیگی کے بوجھ کو موخر کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں بھی قرضوں کی واپسی کی مہلت میں توسیع کروائی جاچکی ہے۔ اس آپشن پر عملدرآمد کی صورت میں قرض کی ادائیگی کا بوجھ آئندہ دس سال میں اقتدار میں آنے والی حکومتوں پر منتقل ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں دستیاب رقم اور قرضوں کی مینجمنٹ کی ایک نئی وسط مدتی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت خزانہ میں ٹریژری آفس قائم کیا جائے گا۔

قرضوں کی واپسی کی تاریخوں کا خیال رکھنا، دستیاب وسائل کو بہتر استعمال میں لانا، قرض کے انتظام کیلئے ڈیٹ مینجمنٹ آفس کے ساتھ بہترین اشتراک عمل پیدا کرنا اور قرض کی ادائیگی کیلئے توسیع شدہ ڈیڈلائنز میں فنڈز کا بندوبست کرکے قرضوں کی ادائیگی کا انتظام کرنا اس ٹریژری آفس کی ذمہ داری ہوگی۔ اس پالیسی کے تحت ملکی و غیر ملکی اداروں سے قرضے لینے اور واپس لینے کے تمام تر اختیارات وزارت خزانہ کے سپرد کئے جائیں گے۔ نئی حکمت عملی کے تحت قرضوں کی تفصیلات کو ازسرنو مرتب کرکے ادائیگیوں کا نیا شیڈول طے کیا جائیگا اور قرضوں کی اقساط و سود کی ادائیگی کیلئے بجٹ میں رقوم مختص کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 804718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش