0
Monday 15 Jul 2019 14:33

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 6 ماہ میں 934 مقدمات نمٹا دیئے

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 6 ماہ میں 934 مقدمات نمٹا دیئے
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 6 ماہ 13 دن (یکم جنوری تا 13 جولائی 2019ء) تک دائر شدہ دیوانی، فوجداری اور رٹ پیٹیشن پر مشتمل 900 سو 36 میں سے 900 سو 34 مقدمات نمٹا دیئے، فاضل عدالت نے مجموعی طور پر 516 ڈوثرن اور 318 مقدمات کو سنگل بینچ میں نمٹا دیئے۔ چیف کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس محمد عمر پر مشتمل ڈوثرن بینچ نے 132 جبکہ جسٹس علی بیگ پر مشتمل بینچ نے 108 مقدمات نمٹا دیئے، اسی طرح جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس محمد عمر پر مشتمل ڈوثرن بینیچ نے 138 اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل بینچ نے 236 مقدمات نمٹا دیئے، جسٹس محمد عمر کی سربراہی میں جسٹس علی پر مشتمل بینچ نے 2 مقدمات کی سماعت کر کے نمٹا دیئے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس وزیر شکیل احمد نے سنگل بینچ میں 72، جسٹس ملک حق نواز نے 127، جسٹس محمد عمر نے 43 اور جسٹس علی بیگ نے 76 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیکر نمٹا دئیے۔ فیصلہ شدہ مقدمات میں دیوانی متفرقہ جات 265، فوجداری متفرقہ جات 192، دیوانی نگرانی 130، فوجداری نگرانی 29، دیوانی فرسٹ اپیل 59، دوانی 4، فوجداری اپیل 38، دیوانی دعویٰ جات 1، رٹ پٹیشن 199، توہین عدالت 17 سمیت کل 9 سو 34 مقدمات شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 805148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش