0
Monday 15 Jul 2019 16:10

گرین لائن بس منصوبے میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کا خدشہ

گرین لائن بس منصوبے میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ گرین لائن بس منصوبے کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کاخدشہ ہے۔ گرین لائن بس منصوبے کا دوسرا مرحلہ سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع کا شکار ہے۔ ایم اے جناح روڈ تاج میڈیکل کمپلیکس تا میونسپل پارک (جامع کلاتھ مارکیٹ) پر ڈیزائن میں اختلاف کے باعث ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔ دونوں حکومتوں نے مختلف ڈیزائن تشکیل دیئے، وفاق نے سندھ کا جبکہ سندھ نے اس کا ڈیزائن مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ بی آر ٹی ایس پراجیکٹ کی طرح مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا، اس کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کاخدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 805177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش