0
Thursday 18 Jul 2019 19:17

نیب ٹیم کا مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

نیب ٹیم کا مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ نیب ٹیم نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں جس کے بعد مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے گھر کے اطراف سرکاری گاڑیوں کی نقل و حمل جاری تھی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد بھی ان کے گھر کے باہر موجود تھے تاہم اب نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے، ان کے ہمراہ پولیس اور خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل کے گھریلو ملازم کا کہنا ہے کہ ان سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا، مفتاح اسماعیل 3 بجے کے قریب گھر سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل گھر کے اندر ہی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے آج مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا تاہم وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے تھے جب کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش