0
Sunday 21 Jul 2019 10:14

مودی کے پاس بغیر مذاکرات بھی کشمیر مسئلہ کے حل موجود ہے، راجناتھ سنگھ

مودی کے پاس بغیر مذاکرات بھی کشمیر مسئلہ کے حل موجود ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ ایک سخت تنبیہ کے طور پر بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بات سے خبردار کیا کہ بھاجپا حکومت مذاکرات کے بغیر بھی مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کا فن جانتی ہے۔ جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی بات چیت کے لئے سامنے نہیں بھی آتا ہے تو بھی ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ مذاکرات ہوں یا نہیں لیکن ہم کشمیر مسئلہ کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر مسئلہ کو ختم کرنے کا فن جانتے ہیں۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں آزادی کسی کے لئے بھی برداشت نہیں ہوگی۔ اپنے خطاب میں راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی کسی کے لئے بھی برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا پورا ملک ترقی کررہا ہے اور پوری دنیا وزیراعظم نریندر مودی کی ترقیاتی سمت میں کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کشمیر وادی میں آزادی کا کہہ رہے ہیں، وہ نوجوانوں کو یہ بتانے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قسم کی آزادی کی بات کررہے ہیں، کس ملک نے ان کی آزادی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ وہ کس ملک کی باتیں کررہے ہیں، کیا وہ پاکستان جیسی آزادی چاہتے ہیں۔؟ ایسی آزادی کسی کے لئے بھی قابل برداشت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 806097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش