0
Monday 22 Jul 2019 15:54
ٹراما سنٹر خودکش حملہ

ڈی آئی خان، خودکش حملے کے زخمیوں سے سٹیشن کمانڈر کی ملاقات

زخمیوں میں پاک فوج کی جانب سے مٹھائی تقسیم
ڈی آئی خان، خودکش حملے کے زخمیوں سے سٹیشن کمانڈر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج نے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پہ مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی، علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات میں انہوں نے مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کیلئے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈوں میں جاکر مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان میں پاک فوج کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک فوج کی جانب سے قیام امن کیلئے قربانیوں اور مریضوں کی عیادت و مدد کے جذبے کو سراہا۔ بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم صباء محسود، سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شمال خان مروت اور ڈائریکٹر نرسنگ سلیم اعوان سے ملاقات کے دوران ناخوشگوار واقعہ کے دوران ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر ان کی تعریف کی اور مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کی ہدایت کی۔ ملاقات کے دوران ہسپتال پارکنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 806380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش