0
Monday 22 Jul 2019 20:13

الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریہرسل، تیاریاں شروع

الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریہرسل، تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے سیلاب زدگان کو قدرتی آفات سے بچانے اور ان کو طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ہمہ وقت تیار ہے، اس سلسلے میں سیلابی علاقوں میں قدرتی آفات سیلاب سے بچاؤ کے سلسلے میں ریہرسل بھی شروع کرچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے چناب پر ممکنہ سیلاب سے سیلاب زدگان کو بچانے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بارے الخدمت فانڈیشن کے رضاکاروں کی ریہرسل کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر الخدمت فانڈیشن جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری فاروق نظامی، ملتان کے صدر احمد چغتائی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ولی محمد مجاہد سمیت نعیم چشتی، نوید الاسلام، چوہدری محمد امین، نجیب اللہ قیصرانی، ہمایوں شہزاد و دیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں بالخصوص کے پی کے میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلابی علاقوں میں الخدمت فانڈیشن کے رضاکار سیلاب زدگان کو بچانے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ بحثیت پاکستانی شہری ہمیں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دل کھول کر مدد کرنی چاہیئے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 806423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش