0
Wednesday 24 Jul 2019 13:12

نشتر روڈ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور ہاسٹل میں سکیورٹی چیک پوسٹ بنائی جائے، ڈاکٹر مسعود ہراج

نشتر روڈ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور ہاسٹل میں سکیورٹی چیک پوسٹ بنائی جائے، ڈاکٹر مسعود ہراج
اسلام ٹائمز۔ پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی قیادت میں کمشنر ملتان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ہیلتھ کے مسائل پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے اندر اور باہر جرائم پیشہ عناصر کی منظم کارروائیوں کے نتیجے میں کافی عرصے سے چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور اس کے قلع قمع کے لئے پولیس چیک پوسٹ ناگزیر ہوگئی ہے، اس کے تجاوزات مافیا کی وجہ سے دن کے اوقات میں نشتر روڈ پر ٹریفک کا دباو بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور اکثر و بیشتر اس رش میں ایمبولینس گاڑیوں کو انتہائی سیریس مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ میں لانے اور دیگر اسپتالوں تک لے جانے میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس مقصد کے لیے تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کو قابو کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس کے علاوہ نشتر ٹو پراجیکٹ پر ابھی تک کوئی کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے منفی افواہیں پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔

پی ایم اے  وفد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نئی بلڈنگ اور نشتر کے ہیپٹائٹس و نیونٹالوجی یونٹ کو جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا، کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر نے وفد کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر ملتان کو نشتر روڈ پر تمام اقسام کی تجاوزات کے فوری خاتمہ کی ہدایات جاری کر دیں، انہوں نے بتایا کہ نشتر ٹو پراجیکٹ اسی سال اگست کے آخر سے شروع ہو جائے گا اور دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آج کے وفد میں شامل ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر عمران مزاری اور ڈاکٹر منظر علی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 806605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش