1
Saturday 27 Jul 2019 12:00

لاہور، پولیس اسٹیشن میں مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

لاہور، پولیس اسٹیشن میں مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ بشیراں بی بی کے ورثاء نے الزام لگایا کہ بشیراں بی بی کے خاوند ارشد پر بجلی چوری کا مقدمہ درج تھا۔ ارشد کو فوت ہوئے بھی ایک سال ہو گیا ہے۔ تاہم پولیس مسلسل بشیراں بی بی کے اہل خانہ کو تحقیقات کے بہانے پریشان کرتی رہی۔ ورثا نے بشیراں بی بی کی لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 807360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش