0
Sunday 28 Jul 2019 09:20

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام سفیران مہدیؑ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام سفیران مہدیؑ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سفیران مہدی (عج) 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد دادو سٹی میں کیا گیا، جس میں مرکزی کابینہ سمیت سندھ بھر سے سفیران مہدیؑ نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ میں سفیران مہدیؑ کو ایام عزا ماہ محرم الحرام میں عشرے پڑھنے اور مختلف مجالس میں حقیقی روایات اور عزاداری کو بامقصد بنانے کیلئے تربیت دی گئی، ورکشاپ میں علمی، فکری دروس دیئے گئے، جس میں چیئرمین اصغریہ تحریک سید حسین موسوی نے خصوصی خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ حسین موسوی نے کہا کہ گزشتہ چند صدیوں کی بنسبت آج حضرت امام حسینؑ ابن علیؑ کی شخصیت زیادہ معروف و مقبول ہے۔

سید حسین مومسوی نے کہا کہ آج کے حالات میں جب بھی  کوئی بے غرض مفکر اور دانشور تاریخ اسلام کا مطالعہ کرتا ہے، تو واقعہ کربلا پر پہنچ کر سر تسلیم خم کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جن کا بظاہر اسلام سے کوئی سروکار نہیں ہے، لیکن آزادی، عدالت، عزت، سربلندی اور دوسرے انسانی اقدار کے قدر دان ہیں، وہ سب آزادی، عدالت، استقلال، برائیوں سے مقابلے اور جہالت کے خلاف جنگ میں امام حسینؑ علیہ السلام کو اپنا رہبر و پیشوا مانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش