0
Sunday 28 Jul 2019 23:39

پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے عملی طور پر میدان میں نکلنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے عملی طور پر میدان میں نکلنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ افغانستان اور بھارت سرحد سے پاک فوج پر مسلسل حملے ہورہے ہیں، دہشتگرد خطے میں امن کے دشمن ہیں، انہیں ہر حال میں ناکام بنانا ہوگا۔ سرحد پار سے پاک فوج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے دہشتگردی اور عالمی سازشوں سے یکجا ہوکر نمٹنا ہوگا، پاکستان کے استحکام و سلامتی یقینی بنانے کیلئے ملک کے عوام یکجا اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے یا اس پر آواز اٹھانے والوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کے استحکام، سلامتی کیلئے ہمیں عملی طور پر میدان میں نکلنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 807616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش