1
0
Monday 29 Jul 2019 21:04

بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں، شوکت یوسفزئی

بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں اور مولانا پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں۔ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھے، عوام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن نے 25 جولائی کو کیا تیر مارا، اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے انتشار پھیلا رہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کو فتویٰ دینے کیلئے رکھا گیا ہے، مولانا پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں جبکہ باپ کی کرپشن کو تحفظ دینے پر بلاول اور مریم کا گراف گر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

شیخ بلاول
Pakistan
بلاول نے حکومت کو سکھایا ہے کہ صوبوں کے ساتھ برابری کے حقوق دیئے جائيں۔
ہماری پیشکش