0
Friday 24 Jun 2011 17:41

پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہو گیا، مسئلہ کشمیر اور دوستانہ وفود کے تبادلے پر گفتگو، مذاکرات کا تیسرا دور جاری

پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہو گیا، مسئلہ کشمیر اور دوستانہ وفود کے تبادلے پر گفتگو، مذاکرات کا تیسرا دور جاری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ختم ہو گیا، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر جبکہ بھارتی وفد کی قیادت نروپما راؤ نے کی۔ دفتر خارجہ میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت اعتماد سازی کے اقدامات اور دوستانہ وفود کے تبادلوں پر بات چیت ہوئی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ کی سربراہی میں بھارتی وفد میں جوائنٹ سیکرٹری تخفیف ایٹمی اسلحہ وینک ٹش، ڈی جی برائے پاک افغان ایران، وائے کے سنہا اور ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وشنو پرکاش شامل تھے، جبکہ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد میں ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی جنوبی ایشیا زہرہ اکبری اور ڈائریکٹر بھارت عائشہ فاروقی شامل تھے۔ مذاکرات کے بعد بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاک بھارت مذاکرات کے دوسرے دور کو مثبت قرار دیا۔
پاکستان اور بھارت میں جامع مذاکرات کے تحت خارجہ سیکریٹریز کے درمیان دوسرے روز کی بات چیت اسلام آباد میں ہوئی۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپماراوٴ نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات سے قبل وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے ملاقات کی، ملاقات میں وزرائے خارجہ مذاکرات کیلیے حنا ربانی کھر کے آئندہ ماہ کے مجوزہ دورہ نئی دہلی کے امور پرگفتگو ہوئی، اس کے بعد پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہو گئے، ذرائع کے مطابق آج صبح کے سیشن میں جموں اور کشمیر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوستانہ وفود کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کا تیسرا دور دفتر خارجہ اسلام آباد میں ختم ہو گیا ہے۔ ایل او سی کے اطراف باقی دونوں پوائنٹس کھولنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز اپنے اپنے وفد کے ہمراہ مذاکرات میں شریک ہوئے۔ اس سے قبل مذاکرات کے دوسرے دور میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل خارجہ سیکریٹریز کے درمیان مذاکرات کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت میں بھارتی سیکرٹری خارجہ نیروپاما راؤ نے کہا کہ مذاکرات میں سلامتی کے مسائل پر تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف غیر یکساں پالیسی سے کام نہیں چلے گا، دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ نروپما راؤ نے کہا کہ کچھ ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کی تاریخوں کا اعلان سفارتی چینلز سے کیا جائے گا۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا کہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات سے مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ انیس سو ننانوے کے اعلان لاہور اور مفاہمت کی یادداشت میں کیے گئے اقدمات پر عمل کرنے سے امن و سلامتی کے مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 80792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش