0
Thursday 23 Jun 2011 15:13

پاک بھارت مذاکرات میں اعتماد کی بحالی پر توجہ ہو گی،نروپماراوٴ، پاک بھارت مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک بھارت مذاکرات میں اعتماد کی بحالی پر توجہ ہو گی،نروپماراوٴ، پاک بھارت مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات آج سہ پہر اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴ، ان دو روزہ مذاکرات میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ نروپما راوٴ اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کے درمیان بات چیت آج سہ پہر اسلام آباد میں ہو گی۔ اس ملاقات میں آئندہ ماہ کی، پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ نروپما راوٴ نے پاکستان پہنچنے کے بعد گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ بات چیت میں اعتماد کی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔ جمعے کو مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا۔ جس کے نتائج کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے،جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بھارت کو تشویش ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کیلئے بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، اسلام آباد آمد پر بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا کہ بھارت کو بڑھتی ہوئی دھشت گردی پر تشویش ہے، پاکستان ممبئی حملہ میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائے۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کھلے ذہن اور مثبت سوچ کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امید کرتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے بھی ایسا ہی جواب ملے، آج امن اور سیکورٹی پر بات چیت ہو گی، جبکہ کل جموں و کشمیر تنازع، اعتماد سازی کے اقدامات اور دوستانہ وفود کے تبادلوں پر بات چیت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 80603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش