0
Tuesday 30 Jul 2019 15:38

لاہور، حافظ سعید کی مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور، حافظ سعید کی مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کیخلاف درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی  کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری کے رخصت پر ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ   نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سی ٹی ڈی اور صوبائی حکومت سے آج جواب طلب کر رکھا تھا جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے اور حافظ سعید ریاست کیخلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں۔ حافظ سعید کا لشکر طیبہ کیساتھ  بھی کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آرز  کالعدم قرار دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 807952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش