0
Wednesday 31 Jul 2019 12:25

افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، عسکری حکام

افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، عسکری حکام
اسلام ٹائمز۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائے گی۔ سنیئر عسکری حکام کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ 830 کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں سے 563 کلو میٹر ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ سنیئر عسکری حکام نے میڈیا کو بتایا کہ برف باری اور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام جاری رکھا۔ عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کے ساتھ 1229 کلو میٹر بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں۔ اسی طرح بارڈر فینسنگ کے ساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش