0
Friday 2 Aug 2019 08:16

نینشل کانفرنس وفد کی نریندر مودی سے ملاقات

نینشل کانفرنس وفد کی نریندر مودی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ کشمیر میں ایسا کوئی اقدام کرنے سے گریز کیا جائے جس سے صورتحال بگڑنے کا اندیشہ ہو۔ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں 3 رکنی وفد نے نئی دہلی میں نریندر مودی سے ملاقات کی۔ این سی  کے وفد نے کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی بھارتی آئین کی دفعہ 35 اے پر چھڑی بحث کے تناظر میں وزیراعظم سے کہا کہ عدالتیں زیر سماعت کیسوں کا فیصلہ کریں گی اور باقی معاملوں کو منتخب حکومت حل کرے گی۔ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بہت ہی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ہم نریند مودی کے مشکور ہیں کہ وہ آج ہمارے ساتھ ملاقی ہوئے۔

نریندر مودی سے ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے تو مودی سے صرف اتنی ہی گزارش کی کہ جموں و کشمیر کے جو حالات ہیں بڑی مشکل سے قابو میں آتے ہیں اور بہت آسانی سے ان کو بگاڑا جاتا ہے، ہماری تو ان سے یہی مانگ رہی کہ سیاسی یا قانونی طور پر کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس کی وجہ سے وہاں کے حالات دوبارہ بگڑ جانے کا خطرہ پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ہمیں ایک اچھے ماحول میں سنا، انہوں نے اپنے کچھ خیالات بھی ہمارے سامنے رکھے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 جیسے معاملات کو چھیڑنے سے حالات میں خرابی پیدا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 808394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش