0
Sunday 4 Aug 2019 13:25

چترال، عارضی پُل پار کرنیکے دوران حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

چترال، عارضی پُل پار کرنیکے دوران حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع چترال کی وادی گولین میں پانی کی فراہمی کیلئے پائپ کو منتقل کرنے کے دوران پائپ گرنے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔ چترال میں ریسکیو 1122 کے ترجمان سہیل نے بتایا کہ وادی گولین میں حالیہ سیلاب کے باعث جہاں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں وہی دریا پر واقع پُل بھی سیلاب کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا پار کرنے کیلئے پائپوں سے عارضی پُل قائم کر دیا تھا۔

ہفتہ کی سہ پہر مقامی افراد پانی کی فراہمی کیلئے ایک پائپ کو اپنے گاؤں منتقل کرنے کیلئے 2 پائپوں سے بنا عارضی پُل پار کر رہے تھے کہ اس دوران کاندھوں پر اُٹھایا گیا پائپ پھسل کر گر گیا، جس کے نتیجہ میں نیچے کھڑا ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک دریا میں بہہ کر لاپتہ اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، جبکہ دیگر زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریا میں بہہ کر لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں عنایت الرحمٰن، ابصار الدین اور فاسق شامل ہیں، جن میں عنایت الرحمٰن دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 808834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش