0
Tuesday 6 Aug 2019 20:33

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جمعہ 9 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد” بھارت مردہ باد ریلیاں“ نکالی جائیں گی جبکہ علمائے اہل سنت مسئلہ کشمیر اور بھارتی کا امن دشمن رویہ کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا تقسیم کشمیر کی سازش ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ حکومت ہر عالمی فورم پر بھارت کا امن دشمن چہرہ بے نقاب کرے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متحد ہو کر کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ حکومت کشمیر کی صورتحال پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ طلب کرے، بھارت کے جبر اور کشمیریوں کے صبر کی انتہا ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش