0
Wednesday 7 Aug 2019 20:33

یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا انسانی حقوق کی پامالی ہے، اویس مصطفائی

یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا انسانی حقوق کی پامالی ہے، اویس مصطفائی
اسلام ٹائمز۔ مصطفائی تحریک پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اویس مصطفائی نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا انسانی حقوق کی پامالی ہے، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پوری قوم کشمیریوں کیلئے میدان عمل میں آئے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ اقوام متحدہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کے مظالم کا نوٹس لے، کشمیر متنازعہ نہیں جنگ زدہ علاقہ بن چکا ہے، اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق جنگ زدہ علاقے کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا پابند ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں امن دستے بھیجے۔ کشمیری آزادی کی تحریک کو اپنے خون سے سینچ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی مظالم کیخلاف بلائے گئے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اویس مصطفائی نے کہا بھارتی سازشوں کیخلاف جہدوجہد مزید تیز کرنا ہوگی۔ کشمیری رہنماوں کی نظربندیاں، کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا، وادی میں مزید ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجیوں کی تعیناتی، بھارتی حکومت کا کشمیریوں کو خصوصی اختیارات دینے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کرنا درحقیقت کشمیریوں کی تحریک آزادی سے خوفزدہ ہونے کی علامت اور کشمیری مسلمانوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنے اور تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق اپنی منظور کردہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 809323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش