0
Wednesday 7 Aug 2019 19:56

اختیارات کا ناجائز استعمال، خاقان عباسی کیخلاف نئی تحقیقات شروع

اختیارات کا ناجائز استعمال، خاقان عباسی کیخلاف نئی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر نئی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ نیب نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر نئی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے  نیب نے وزارت خزانہ سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں شوکت حسین عباسی کو چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کیا اور یہ تعیناتی میرٹ کے خلاف اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کی گئی اور طاہر محمود کا نوٹیفیکیشن منسوخ کروا کے شوکت حسین کو چئیرمین تعینات کر دیا گیا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت عباسی کو 11 مئی 2018 کو چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کیا گیا، جب کہ وہ چئیرمین ایس ای سی پی کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے تھے اور اس عہدے کے لئے شارٹ لسٹ بھی نہیں ہو ئے تھے، اس کے بعد خاقان عباسی کے دور میں شوکت حسین کو 6 ماہ میں 3 بار ترقی دی گئی۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوکت حسین عباسی کو چئیرمین کے عہدے سے برخاست کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 809436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش