0
Saturday 25 Jun 2011 14:16

حکومت، بلوچستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے، زائرین کی بس پر حملہ کالعدم تنظیموں کی کارستانی ہے،‌ علامہ سید ہاشم موسوی

حکومت، بلوچستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے، زائرین کی بس پر حملہ کالعدم تنظیموں کی کارستانی ہے،‌ علامہ سید ہاشم موسوی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ امام بارگاہ کلاں میں نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرکے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ قوم میں موجود ایجنٹوں کو پہچان کر ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ گزشتہ دنوں زائرین پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں‌ نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں ‌کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں جاری دہشتگردی اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے اور حکومت سے ان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قرآن و اہل بیت کی تعليمات پر ہی عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 80946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش