0
Friday 29 Apr 2011 06:53

دنیا بہت جلد نیا اسلامی مشرق وسطیٰ دیکھے گی، امریکہ اور اسکے حواری ذلیل و خوار ہو کر نکلیں گے، مجلس وحدت مسلمین

دنیا بہت جلد نیا اسلامی مشرق وسطیٰ دیکھے گی، امریکہ اور اسکے حواری ذلیل و خوار ہو کر نکلیں گے، مجلس وحدت مسلمین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا جنرل ورکر اجلاس ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ المصطفیٰ ہاؤس جعفر طیار سوسائٹی میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل محمد مہدی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثرت رائے سے سجاد اکبر زیدی کو سیکریٹری جنرل اور احسن عباس رضوی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ضلعی سیکریٹری جنرل نے ضلعی کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا اور ڈویژنل سیکریٹری جنرل نے اراکین سے حلف لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بعثت پنجاب سے آئے ہوئے عالم دین علامہ نقی ہاشمی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں عوامی بیداری کے نتیجے میں اٹھنے والی تحریکیں اسلامی ہیں اور عالمی استعمار امریکہ اور اسکے حواری اسکو ہائی جیک کر کے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ان ممالک میں مظلوم عوام پر مسلط ڈکٹیٹروں اور ظالم بادشاہی و شہنشاہی نظام کو استعمال کر رہا ہے اور ان حقیقی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو بدنام و ناکام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر انشاء اللہ عوام کی بیداری کے باعث ماضی کی طرح عالمی استعمار امریکہ اور اسکے حواری اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے۔
محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام خطے میں اٹھنے والی آزادی پسند مسلمانوں کی تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ہم ان اسلامی عوامی تحریکوں کی ہر قسم کو مدد و نصرت کا اعلان کرتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے طالبان کے ہاتھوں پاراچنار کے شیعہ عوام کے اغوا کے بعد قتل کی بھرپور مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چار سالوں سے پارا چنار کرم ایجنسی میں درندہ صفت طالبان کے ہاتھوں محصور شیعہ و سنی عوام کا محاصرہ فی الفور ختم کرایا جائے ۔
خبر کا کوڈ : 68590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش