0
Saturday 10 Aug 2019 10:58

کشمیر میں بھارتی جارحیت پر سعودی فوجی اتحاد خاموشی تماشائی بنا ہوا ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

کشمیر میں بھارتی جارحیت پر سعودی فوجی اتحاد خاموشی تماشائی بنا ہوا ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت نے امت مسملہ کی غیرت کو للکار ہے، جبکہ سعودی عرب کی سربراہ میں 39 ملکی افواج کا اتحاد تماشائی بنا ہوا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد ایک ڈرامہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اپنے بیان میں محسن علی اصغری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مشورے پر بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کو اسرائیلی مشیر یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ سویلین آبادی کو نشانہ بنائیں، اقوام متحدہ کا نوٹس نہ لینا اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا ہدف بھی بھارتی جارحیت کے اہم وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انسانیت دشمن ہے، جبکہ کشمیر کے دفاع کیلئے امت مسلمہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہر حال میں کشمیر کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 809878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش