0
Monday 12 Aug 2019 20:24

میئر کراچی کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے

میئر کراچی کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر میئر کراچی وسیم اختر نے کےالیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ میئر کراچی شہر میں بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کروانے درخشاں تھانے پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے جن لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں ان کے گھر گیا، یہ کونسا شہر بنتا جارہا ہے، سپریم کورٹ سے اپیل کروں گا کہ اموات کا سو موٹو لیں، بارشوں میں کراچی کے 30 لوگ مر گئے، پرائیوٹ کمپنی کے الیکڑک شہریوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ شہر کو آفت زدہ قرار دیا جائے، شہر میں زیادہ تر ہلاکتیں گٹر میں گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہورہی ہیں، کیا لاہور میں بھی کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوتی ہیں، جن 3 جوانوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئیں ان کا تھانہ یہی لگتا ہے لہذا ایف آئی آر یہیں درج ہوگی، میئر کراچی ہونے کے ناطے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرواؤں گا اور ایف آئی آر کو آگے لے کر جاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 810239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش