0
Thursday 15 Aug 2019 16:23

ہم اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزاد ہوگا، خورشید شاہ

ہم اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزاد ہوگا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزاد ہوگا، ہمیں مل کر لڑنا پڑے گا، ہمیں کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا، ہمیں دھکاوے کی جنگ نہیں لڑنی، ہمیں وہ مکا دکھانا ہے جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج کے نوجوانوں کو آزادی کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں، ہمارے بزرگ بھی آزادی کیلئے لڑے، ہم آزادی تک کشمیر کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں اپنی سیاست سے ہٹ کر آئینی سیاست کرنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کو بھلاکر آگے بڑھنے سے کشمیر آزاد ہوگا، ہماری طاقت کشمیریوں کا جذبہ بنتی ہے، عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 80 ہزار کے قریب کشمیری شہید ہو چکے ہیں، مسلمانوں کا قتل عام چاہے کشمیر میں ہو یا فلسطین میں ہمیں قبول نہیں، بھٹو نے اندرا گاندھی کو کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ دنیا کہتی ہے کشمیر پر ثالثی کریں گے مگر بھارت کو تھپکی دیتے ہیں، اتحاد ختم ہوتا گیا اور ہم ٹوٹتے گئے، کربلا کے ظالموں کے آگے نہیں جھکے تو تم کیا چیز ہو۔
خبر کا کوڈ : 810700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش