0
Monday 19 Aug 2019 18:59

حکومت کا ایک سال قوم پر عذاب بن کر گزرا ہے، اعجاز ہاشمی

حکومت کا ایک سال قوم پر عذاب بن کر گزرا ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا ایک سال قوم پر عذاب بن کر گزرا ہے۔ ان کے آنے سے ملک میں ایسی نحوست پھیلی ہے کہ لوگوں کے چہروں سے خوشیاں ختم ہوگئیں اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے چونکہ ایک سال کے دوران غریب طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں اتنا پس کر رہ گیا ہے کہ انہیں دو وقت کی روٹی مشکل سے مل رہی ہے۔ معاشی پالیسیاں اتنی ناکام ہیں کہ مزدور روزانہ کی بنیاد پر بے روزگار ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران جمہوری اقدار اور اعتدال کی سیاست کا قتل اور کشمیر پر غداری ہوئی ہے، جس کا آغاز دورہ امریکہ اور ٹرمپ کی پیشکش سے ہوا۔ ہر شخص سمجھتا ہے کہ حکومت کی کشمیر پر جاری بیان بازی محض ڈھونگ ہے، کشمیر کا سودا امریکا میں ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ حکومت کی اناڑی ٹیم کی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستانی روپیہ محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ہے۔ یہ حکومت ملکی سلامتی اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے، اسے اقتدار میں رہنے کیلئے مزید وقت دینا غلطی ہوگی۔ تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنا احتساب کریں کہ نااہلوں کے ٹولے کو قوم پر مسلط کروا کر انہیں کیا حاصل ہو ؟ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے والے بھی شرمندگی سے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ کیونکہ حکومت نے لوگوں کی خوشیاں چھین لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش