0
Wednesday 21 Aug 2019 09:56

بیرونی طاقتوں نے افتراق پیدا کرنے کیلئے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا، آسیہ گل

بیرونی طاقتوں نے افتراق پیدا کرنے کیلئے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا، آسیہ گل
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں نے ہمیشہ فروعی اختلافات کو بنیاد بنا کر افتراق پیدا کرنے کیلئے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا، علماء منبر و محراب سے اتفاق، اتحاد ویگانگت، صبر و استقامت او ربھائی چارے کے پیغام کو عام کریں، تمام مسالک کے علماء کرام کا اتحاد ملک دشمنوں کی شکست ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں اتحاد بین المسلمین کو مضبوط بنانے کیلئے تھانہ یونین اور تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے پابندی کروائے گی، مجالس اور جلوسوں میں وقت کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ واضح رہے کہ مختلف اضلاع میں محرم الحرام کی آمد سے قبل انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش