0
Wednesday 21 Aug 2019 18:57

کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہو گیا، عمران خان

کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہو گیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی خسارہ کم کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، رواں سال جولائی کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 73 فیصد مطلب کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہوگیا۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے  بھی کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا ہے، نئے مالی سال میں برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد کمی ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا، انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو معاشی ورثے میں کیا ملا تھا؟، اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آخری ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا
خبر کا کوڈ : 811904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش