0
Thursday 22 Aug 2019 19:51

ملتان یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام تائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت، صحافیوں کے قتل اور ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، ملتان یونین آف جرنلسٹس نے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری شفقت بھٹہ کی قیادت میں ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں صحافیوں کو تشدد کرکے قتل کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلسل پابندیوں اور کاروبار بند ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس فیصلے کو پوری دنیا نے تسلیم نہیں کیا ہے اور اب تو بھارت کے اندر بھی اس فیصلے کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے ہونگے اور کشمیر ایک نہ ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ مظاہرے میں سینیئر صحافی مسیح اللہ جامپوری، سابق صدر ایم یو جے روف مان، مرزا احمد علی، عدنان خان، صفدر بخاری، خواجہ اشرف صدیقی، رانا عرفان، عادل چودھری، سہیل قریشی، یاسر بھٹی، نوبہار، عاطف انور بیگ، عرفان چودھری، محمد وقاص، امجد بھٹی، معتصم کلاسرہ، ثقلین نقوی، گوہر جاوید، ندیم کاظمی اور دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 812103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش