0
Wednesday 28 Aug 2019 21:41

مودی کو اعزاز دینے پر ملائیشیا کی عرب امارات پر شدید تنقید

مودی کو اعزاز دینے پر ملائیشیا کی عرب امارات پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز۔ مودی کو اعلٰی ترین اماراتی سول اعزاز دینے پر ملائیشیا نے متحدہ عرب امارات کیخلاف شدید ردعمل دے دیا، ملائشین مشاورتی کونسل کی جانب سے اماراتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی وزیراعظم کو اعلٰی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ملائیشیا کی مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے محض معاشی فائدے کیلئے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، لیکن اماراتی حکومت کو یہ نظر نہیں آرہا۔ متحدہ عرب امارات کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی تشویش لاحق نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 813183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش