0
Friday 30 Aug 2019 18:27

مفتی نعیم کی عرب امارات و بحرین کا نام لئے بغیر مودی کو ایوارڈ دینے کی مذمت

مفتی نعیم کی عرب امارات و بحرین کا نام لئے بغیر مودی کو ایوارڈ دینے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مسلم امہ کا جس طرح سے ردعمل آنا چاہیئے تھا، وہ نہیں آیا اور اوپر سے بعض مسلم ممالک نے مودی کو ایوارڈ دیکر امت کی واحدانیت کے تصویر کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ بھول بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں، یہ یہود و نصارٰی اس وقت تک تمہارے دوست نہیں بن سکتے، جب تک تم ان کا دین قبول نہ کرلو، جب بھی موقع ملے گا یہ دشمنی نکالیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ عالمی برادری کی عدم توجہ سے کشمیری گذشتہ 26 روز سے اپنے گھروں میں قید ہیں، یہ ظلم کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔

مفتی نعیم نے کہا کہ کشمیریوں کو پاکستان اور اسلام سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوموں کی داد رسی کیلئے اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کشمیری قوم کے حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے کہ وہ ظلم و جبر، ظلم تشدد سہہ کر بھی آزادی کے نعرے سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں، کل بھی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے اور آج بھی قربان ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے احتجاج سے ثابت ہوگیا کہ قوم کشمیر کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، لہٰذا حکومت نعروں اور دھرنوں کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 813574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش