0
Monday 27 Jun 2011 12:13

طاقت سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، طالبان سے مذاکرات فائدہ مند ہونگے، مولانا سمیع الحق

طاقت سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، طالبان سے مذاکرات فائدہ مند ہونگے، مولانا سمیع الحق
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں ملک کو درپیش مسائل کا حل موجود نہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نورا کشتی کر کے قوم کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، ملک سے وراثتی سیاست کے خاتمہ تک 100 انتخابات بھی کروا لئے جائیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں کے اعزاز میں عصرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ طاقت کے ذریعے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی، اس لئے طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے، ملک بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا ہونگے۔ ملکی حالات دن بدن مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ان مسائل کا حل صرف نظام کی تبدیلی سے ممکن ہے اور پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سیاست کی بجائے ملک کو ترجیح دے۔
خبر کا کوڈ : 81364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش