0
Saturday 31 Aug 2019 17:31

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کرم میں بھرپور احتجاج

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کرم میں بھرپور احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے دیگر چھوٹے بڑے قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار اور اسرار شہید ہائی سکول سمیت شہر کے چھوٹے بڑے سکولوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ صدہ بازار، علی زئی، ڈوگر اور دیگر علاقوں میں بھی بھرپور احتجاج کیا گیا۔ ضلع کرم کی سکھ اور عیسائی برادری نے بھی احتجاجی ریلیاں نکالیں اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے، سکول کے بچوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں اور قبائلی راہنماء سردار حسین نے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے بھی احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس سے قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔ مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں کشمیریوں پر مظالم بند کرنے اور بین الاقوامی قوتوں سے انڈیا کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 813779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش