0
Saturday 31 Aug 2019 22:40

آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہونا چاہئے، اعجاز شاہ

آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہونا چاہئے، اعجاز شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں انھیں ہونا چاہئے، میڈیکل رپورٹس کو دیکھ لیا ہے، ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ کبھی ہو سکتا ہے کہ میڈیکل بورڈ کہے کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور حکومت کہے کہ نہیں یہ ٹھیک ہیں، یہ کیا بات کر رہے ہیں؟، انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ والے کبھی بھی دباﺅ کے زیراثر کام نہیں کرتے، اگر آصف زرداری کو کچھ ہو جائے تو سب سے پہلے میڈیکل بورڈ والے ہی پکڑے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کو چیک کیا ہے، اگر وہ اسپتال سے جیل جائیں گے تو ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور اگر وہ جیل سے اسپتال جائیں گے تو ان کی طبیعت خراب ہے، وفاقی حکومت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں، میں نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش