0
Monday 2 Sep 2019 11:35

طورخم بارڈر آج سے 24 گھنٹے تک کھلا رہے گا

طورخم بارڈر آج سے 24 گھنٹے تک کھلا رہے گا
اسلام ٹائمز ۔پاک افغان طورخم بارڈر آج سے آزمائشی بنیادوں پر 24 گھنٹے تک کھلا رکھا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے تک کھلا رکھنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آج سے آزمائشی بنیادوں پر رات کے وقت کے وقت بھی بارڈر کھلا رہے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ وزیراعظم کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے جس کے مطابق طورخم گزرگاہ آج سے دن رات کھلا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کسٹم سمیت دیگر سرکاری عملے نے دو شفٹوں میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرحدی گزرگاہ 24 گھنٹے کھلا رہنے سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 29 جنوری 2019ء کو ہدایات جاری کی تھی کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹوں تک کھلا رکھنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ماہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام سے پاک افغان تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ رپورٹس کے مطابق 2012ء میں طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین سالانہ 350 ارب روپے کی تجارت ہوتی تھی جو کم ہو کر 2018 میں 120 ارب روپے تک آگئی۔
خبر کا کوڈ : 814025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش