0
Monday 2 Sep 2019 17:39

نیتن یاہو اور نریندر مودی میں کوئی فرق نہیں، فواد چوہدری

نیتن یاہو اور نریندر مودی میں کوئی فرق نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور نریندر مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرولز اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ اس سے قبل لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر سب سے پہلے، چین نے پاکستان کا ساتھ  دیا ہے، دونوں ممالک کا رشتہ ہمالیہ سے اونچا اور بحیرہ عرب سے گہرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے مابین اہم ترین اور بڑا منصوبہ ہے جبکہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 20 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نظریے کے مطابق پاکستان میں اکنامک زون بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں، جس میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین کی مدد سے الیکٹرانک موٹر سائیکلز بنانے کیلئے پر عزم ہیں، ملک میں صنعت لگے گی تو ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 814089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش