0
Monday 2 Sep 2019 22:41

امریکہ اور اس کے حواری عہد حاضر کی یزیدی قوتیں ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ اور اس کے حواری عہد حاضر کی یزیدی قوتیں ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کربلا مسلمانوں کی درسگاہ ہے، سانحہ کربلا سے استعماری طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا جذبہ ملتا ہے، امریکہ اور اس کے حواری عہد حاضر کی یزیدی قوتیں ہیں، مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے نواسہ رسول حضرت امام حسین کی قربانیوں کو مشعل راہ بنائیں، حسینی فکر کو اپنانا اور پھیلانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، جہاد کے نام پر فساد کرنیوالے دہشتگرد یزیدی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ تھا جس میں اہل حق کو فتح ہوئی، کربلا کے تذکرے سے شوق شہادت اور جذبہ جہاد بیدار ہوتا ہے، اسلام کی بقا اور سربلندی کیلئے کربلا والوں کا جذبہ اپنانا ضروری ہے، کربلا کے ریگ زاروں میں بہنے والے مقدس لہو نے اسلام کو نئی زندگی دی۔ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو غیور پاکستانی قوم شہدائے کربلا کے راستے پر چلتے ہوئے دفاع وطن کے لئے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں سالانہ پیغام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ کربلا ہی اسلام کی بقا اور امت کی گمشدہ عظمت کو پھر سے بحال کرنے کا راستہ ہے۔ سید الشہداء امام عالی مقام شہید کربلا امام حسین پاک اور ان کے پاک گھرانے کی بے مثال قربانیاں تاریخ اسلام کا جگمگاتا ہوا روشن باب ہے۔ جس سے تاقیامت حق کے قافلے توانائی اور حرارت حاصل کرتے رہیں گے۔ اسلام دشمن طاقتوں کی مزاحمت کیلئے سانحہ کربلا کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نئی کربلا بپا کر رکھی ہے اور کشمیری حریت پسند حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ظالم بھارتی افواج کی یذیدیت کی بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں۔ امام حسین ہر مسلمان کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ امام حسین کسی ایک فرقے کے امام نہیں بلکہ ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والے ہر فرد کیلئے آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش