0
Thursday 5 Sep 2019 11:43

لاہور، عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر 3 ہسپتال بنانے کا فیصلہ

لاہور، عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر 3 ہسپتال بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے محرم الحرام کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ ونگ کمانڈر رینجرز عمران احمد بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، تمام محکموں کے افسران کنٹرول روم میں موجود ہونگے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ کنٹرول روم میں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم عاشور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر شعبہ صحت کی جانب سے ڈیوٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال بنائے جائیں گے اور العمران، الخمینی اور سنٹرل ماڈل سکول میں عارضی ہسپتال بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین 3 شفٹس میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 10 ڈی ڈی اوَز ہیلتھ اپنی اپنی حدود کے 9 زونز میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈیوٹیاں دیں گے اور میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال میں 1 سرجن سمیت دیگر 8 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بھی 1 سرجن سمیت دیگر سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی کینٹ عفت خان نے محرم الحرام کے حوالے سے حسین آباد امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 814580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش