0
Thursday 5 Sep 2019 15:14
قاتل و مقتول کے مابین وجہ عداوت "لڑکی" نکلی

ڈی آئی خان، پولیس کانسٹیبل عمران کے قتل کا ڈراپ سین

ڈی آئی خان، پولیس کانسٹیبل عمران کے قتل کا ڈراپ سین
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں قتل ہونے والے کانسٹیبل عمران کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ قاتل اور مقتول کے مابین وجہ تنازعہ ایک لڑکی تھی۔ دو روز قبل تھانہ کلاچی کی حدود میں ڈسٹری نمبر 6 کے قریب پولیس کانسٹیبل عمران کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ کانسٹیبل عمران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری محمد یعقوب شیخ کی ساس، رکن صوبائی اسمبلی ستارہ آفریں علیزئی کے سرکاری محافظ تھے۔ قتل کے بعد آر پی او کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ جس پہ ڈی ایس پی کلاچی نے ایس ایچ او کلاچی اور پولیس نفری کے ہمراہ ابتدائی تفتیش کے دوران جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم شیر احمد کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم شیر نے دوران تفتیش اصل حقائق اگل دیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وجہ تنازعہ ایک لڑکی ہے، جس سے مقتول اور قاتل دونوں کے مراسم بتائے جاتے ہیں، جو وجہ قتل بنا۔
خبر کا کوڈ : 814626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش