0
Thursday 5 Sep 2019 15:27

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیخلاف نیب کیسز سرد خانے کی نذر

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیخلاف نیب کیسز سرد خانے کی نذر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات کے خلاف نیب کیسز سرد خانے کی نذر ہو گئے ہیں۔ ان اہم ترین سیاسی شخصیات کے خلاف بیرون ملک سے میچول لیگل اسسٹنس کے نام پر منگوائے گئے جوابات کی پیروی سست روی کا شکار ہو چکی ہے۔ نیب لاہور نے برطانیہ، متحدہ عرب امارت اور دیگر ممالک سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عبدالعلیم خان، مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے موجودہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور سابق نگراں وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا تھا، ان سیاسی شخصیات کے خلاف کیس کی پیروی ایم ایل اے کے لئے یاد دہانی خط لکھنے تک محدود ہوگئی ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی نیب کو اسی حوالے سے زبردست تنقید کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا کہ نیب کسی کا چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے، نیب بیرون ممالک کو میوچل لیگل اسسٹنس کے لئے لکھے گئے خطوط کے جواب کا انتظار کر رہا ہے، نیب کو جتنے بھی شواہد ملے اس حساب سے کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب کی جانب سے کیس میں کوئی تاخیر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 814629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش